کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا


کراچی: ایم کیوایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ اور سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے طلب کر لیا ہے۔

ایم کیو ایم کے حکومت سندھ سے متعلق خدشات: وزیراعظم کو آگاہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیوایم کےعسکری ونگ سے روابط کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں ایم کیوایم عسکری ونگ کے کارندوں کے بھارتی ایجنسی سے روابط کے ثبوت ملے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر پر بھیج دیا ہے۔

اشتعال انگیز تقریرکیس: فاروق ستار سمیت5 ایم کیو ایم رہنما بری

سابق صوبائی وزیر اور ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا اس حوالےسے کہنا ہےکہ تاحال انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میری رہائش پی آئی بی کالونی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں عارضی رہائش اختیارنہیں کی ہے۔

وزیراعظم صاحب! آئین میں گورنر راج کا آپشن کس لیے ہے؟ خالد مقبول

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں طلب کرنے کے لیے بھی کوئی فون کال نہیں کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں