صوبوں کے اعتراض کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنا ایک اشتعال انگیز عمل ہے، بلاول

وزیراعظم صاحب! ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جا سکتا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تین صوبوں کے اعتراض کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنا ایک اشتعال انگیز عمل ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور سندھ کے بیراجوں پر 42.28 فیصد پانی کی کمی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پانی کی شدید قلت کے باوجود بلوچستان کو اس کے حصے کا پانی فراہم کررہا ہے۔

موجودہ حکومت نے مدت پوری کی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا نے 3 صوبوں کے ووٹ کو نظر انداز کرکے ٹی پی لنک کینال کو کھول دیا، اجلاس میں ٹی پی لنک کینال کھولنے کیخلاف ووٹ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی پی لنک کینال کو 4 مئی کو کھولا گیا تاہم سندھ کے احتجاج کے باعث فورا ًبند کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں