مفاہمت یا مزاحمت؟ نواز شریف کو حتمی فیصلہ کر لینا چاہیے، رانا تنویر

Rana Tanveer

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مفاہمت کی سیاست کرنی ہے یا مزاحمت کی انہیں اس سے متعلق حتمی فیصلہ لے لینا چاہئے۔

ہم نیوز کے  پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر ہیں لیکن ن لیگ کے فیصلے نواز شریف کرتے ہیں۔ ان فیصلوں کو شہباز شریف کو بھی ماننا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کے حلف میں کوئی خبر نہیں ہے، میرا ان  کے ساتھ بہت عرصے رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں مختلف سوچ رکھنےو الے کافی لوگ ہوتے ہیں، میں بلاول بھٹو کی سوچ سے اتفاق نہیں کرتا۔

عوام میں اعتماد کیلیے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹیرینز ویکسین لگوائیں: رانا تنویر

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں چیزوں کو یکسوئی کے ساتھ ایک طرف لے کر جانا چاہیے، ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے،ہم تو صرف صاف اور شفاف انتخابات کی بات کرتے ہیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہکوئی ایسی وزارت نہیں ہے جس میں کرپشن نہ ہو، ایل این جی، ادویات اور دیگر چیزوں کے اسکینڈل سب کے سامنے ہیں۔


متعلقہ خبریں