دبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔
سنجے دت نے کینسر کو شکست دے دی
بھارتی اداکار سنجے دت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ہے اور ساتھ ہی اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
Honoured to have received a golden visa for the UAE in the presence of Major General Mohammed Al Marri, Director General of @GDRFADUBAI. Thanking him along with the @uaegov for the honour. Also grateful to Mr. Hamad Obaidalla, COO of @flydubai for his support?? pic.twitter.com/b2Qvo1Bvlc
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) May 26, 2021
بالی وڈ اداکار سنجے دت نے گولڈن ویزہ ملنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے اور اس کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔
سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کاہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا
متحدہ عرب امارات کی جانب سے متعارف کردہ گولڈن ویزہ دراصل 10سال کا مستقل رہائشی ویزہ ہے جس کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا۔
شاہ رخ خان ساحر لدھیانوی کا کردار نبھائیں گے؟
سنجے دت اور ان کی فیملی دبئی میں مقیم ہے۔ بالی وڈ اداکار اپنے کینسر کے علاج کے لیے ممبئی جاتے رہتے ہیں کیونکہ وہاں ان کا علاج ہو رہا ہے۔