پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ اہم کھلاڑی سے محروم


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 بقیہ میچز میں اسلام آباد یونائٹیڈ جنوبی افریقی کرکٹر جان من مالان کی خدمات سے محروم رہے گی۔

ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ نے جان من مالان کی جگہ ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے ذرائع کے مطابق برینڈن کنگ اور عمر امین کی شمولیت کے ساتھ یونائٹیڈ کے 20 کھلاڑی مکمل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابوظہبی میں انعقاد کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں