بھارت: اولمپک میڈلسٹ بھارتی ریسلر سوشیل کمار گرفتار


نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر سوشیل کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سوشیل کمار کو  قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ اسٹاف میں کورونا پھیل گیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشیل کمار پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے لیکن وہ گزشتہ 5 مئی سے مفرور تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اولمپک میڈلسٹ بھارتی ریسلر سوشیل کمار پر سابق جونئیر نیشنل ریسلنگ چیمپئین ساگر دھنکھر کے قتل کا الزام ہے۔

معروف اداکار اور ریسلر جان سینا نے دوسری شادی کر لی

بھارتی ذرائع ابلاغ  کے مطابق سوشیل کمار کے خلاف 5 مئی کو ایف آر درج کی گئی تھی جس کے بعد سے وہ مفرور تھے اور پولیس ان کی تلاش میں تھی۔


متعلقہ خبریں