شمالی وزیرستان: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید


شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ دہشتگردوں نے بارڈر پر فوجی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ سپاہی عمر دراز فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق جھنگ سے ہے۔

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن اور 2 سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔

خیال رہے کہ  پاکستان متعدد بار پاک افغان موثر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں