پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پی ایس ایل

فوٹو: فائل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کورونا پروٹوکولز کے باعث لیگ کے بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابوظہبی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں مشکلات حائل ہونے لگیں

یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد روک دیا گیا تھا۔

اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔


متعلقہ خبریں