وزیراعلیٰ پنجاب کا نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کیلئے ٹیکس فری کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کے لیے ٹیکس فری کررہے ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔

مریم نواز کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران پنجاب میں ڈویلپمنٹ اورعوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقی کی بلندیوں پر لے گئے تھے۔

پورے پنجاب میں فری وائی فائی کی سہولت فراہم کریں گے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فِل سائٹ موجود نہیں، ہر شہر کے لیے پائیدار اور مؤثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپرد کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ اسپتالوں میں 15 ہزار مریض روزانہ مستفید ہو رہے ہیں۔ مہلک امراض میں مبتلا 2 لاکھ مریضوں کو فری میڈیسن پہنچا رہے ہیں۔ ہیلتھ انفراسٹرکچر کو بھی تبدیل کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے جبکہ دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن سے پانچ ہزار شکایات یا ازالہ کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں