کورونا پابندیاں کم ہوں گی یامزید سخت؟ اہم اجلاس جاری

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا خصوصی جائزہ اجلاس جاری ہے جس میں کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم یا برقراررکھنے کا فیصلہ ہوگا۔

معاون خصوصی برائے صحت سمیت اعلی حکام اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے۔

صوبائی چیف سیکریٹریزکی جانب سے دی گئی بریفنگ کی بنیاد پر پابندیوں کے متعلق فیصلہ ہوگا۔ پاکستان میں آج کورونا کے باعث مزید104 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 856 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 835، خیبرپختونخوا 3 ہزار 827، اسلام آباد 735، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 519 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں