قومی اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

National Assembly

قومی اسمبلی نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرار داد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مربوط آپریشن اور قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نہتے فلسطینیوں پر بڑھتی بربریت باعث تشویش ہے، ایوان فلسطینیوں کے لیے آزاد خودمختار ریاست کا مطالبہ کرتا ہے۔

فلسطینی نوجوان نے چیک پوسٹ پر گاڑی چڑھادی، 7 اسرائیلی فوجی زخمی

قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے سلامتی کونسل  فوری اقدام مطالبہ کرتے ہیں، ایوان مطالبہ کرتاہے فلسطینیوں کی نسل کشی فوری بند کروائی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے فضائی حملے جنگی جرائم کی بدترین مثال ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس معاملے پر آزادانہ کمیشن بنائیں۔

قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ آزادانہ کمیشن فلسطینیوں کی نسل کشی کے معاملے کی تحقیقات کرائے۔


متعلقہ خبریں