دہشتگردوں کو امن خراب کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، جنرل باجوہ


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو مشکل سے حاصل کیا گیا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آرمی چیف نے عید کا دن ایل او سی پر فوجی جوانوں کیساتھ گزارا، فواد چودھری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات پاک افغان سرحد کے دورے کے دوران کہی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر کا دوسرا دن بھی پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان سرحد کے دورے کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے سربراہ کو پاک افغان بارڈر کی صورتحال کی بابت بھی آگاہ کیا گیا۔

پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردوں کو مشکل سے حاصل کیا گیا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ اپنا کام مکمل کرنے کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پرملکی بقا کے لیے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

پاک سعودی عسکری تعاون سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران کورونا کنٹرول کرنے کے لیے فوجی جوانوں کی کاوش کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں