کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

گرمی

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں 15 سے 17 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 17 مئی کے دوران موسم گرم اور کبھی شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

15 سے 17 مئی کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تک جا سکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں