ریاض: وزیراعظم عمران خان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیراعظم کو ترک صدر کا ٹیلی فون: اسرائیلی جارحیت کی مذمت
سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بالعموم اوراسرائیلی قابض افواج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں اور مسجد الاقصی پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے بطور خاص تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے مؤ قف کا اعادہ کیا جس میں فلسطینی عوام کی جانب سے اپنے حقوق کےحصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تائید کی گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال: سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بطور خاص فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔