روس کی ریاست تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں اسکول میں فائرنگ سے طلبہ اور ٹیچر سمیت گیارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول پر حملہ کرنے والے دو نوجوان تھے جن میں سے ایک کو ہلاک اور دوسرے سترہ سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے لیکن ابھی تک اس حملے کے مقاصد معلوم نہیں کر سکی ہے۔
کیمرون: دہشتگروں کی اسکول میں فائرنگ، 6 بچے ہلاک، 8 زخمی
دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے حملہ آور کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ملک میں اسلحہ سے متعلق قوانین کو سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔