کشمیرکی سابقہ حیثیت بحال ہونے تک بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے،وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کشمیرکی سابقہ حیثیت بحال نہیں کرتا، مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

ٹیلیفون پر عوام کیساتھ سوال و جواب کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نےکشمیرکامقدمہ ہرفورم پرلڑا ہے۔ عالمی برادری کوچاہیےکہ کشمیرمیں مظالم کانوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کی وجہ سےدنیاکےممالک کشمیرمیں مظالم پرنہیں بولتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کےسامنے جوابدہ ہیں۔ طاقتورکو قانون کے نیچے لانا ایک جہاد ہے۔ پاکستان میں انصاف کانظام قائم کیےبغیرترقی نہیں کرسکتے۔

مافیا پاکستان مین کرپٹ نظام سےفائدہ اٹھارہاہے، شوگرسمیت دیگرمافیازنہیں چاہتےکہ قانون کی بالادستی قائم ہو۔مافیازک امقابلےکرکے جیت کردکھاؤں گا۔

منی لانڈرنگ سےملکی پیسہ کمزورہوجاتا ہےاورغربت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایک ہزارارب ڈالر ہرسال غریب ملکوں سے چوری ہوکرامیرملکوں میں جاتا ہے۔

دنیاکی تاریخ میں جوقوم اوپرگئی وہ قانون کی بالادستی کی وجہ سےاوپرگئی۔ انسانی معاشرے میں غریب اور امیر کیلئے ایک قانون ہوتا ہے۔ بہترین معاشرےمیں قانون غریب کوتحفظ دیتا ہے۔ ریاست مدینہ اس لیےعظیم ریاست بنی کیونکہ اس میں قانون سب کیلئے برابرتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کی وجہ سے ممالک ترقی یافتہ بنے، سائیکل اوربھینس گائے کی چوری سےملک تباہ نہیں ہوتا۔

جب ملک ک اسربراہ اورطاقتورلوگ چوری کرتے ہیں توملک تباہ ہوجاتا ہے۔ منی لانڈرنگ سے ملکی پیسہ کمزورہوجاتا ہےاورغربت میں اضافہ ہوتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں