افغانستان:2بم دھماکوں میں مسافربسیں نشانہ،13افراد ہلاک


افغان صوبے زابل اورپروان میں سڑک کنارے نصب 2بم دھماکوں میں مسافر بسوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دونوں بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ 37افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشکوک افراد سے چھان بین کی جا رہی ہے۔

مسافر بسوں پر بم حملوں کی ذمہ داری فی الحال کسی جنگجو تنظیم نے قبول نہیں کی۔ افغان صدر اشرف غنی نے منگل کوملک بھرمیں یوم سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں کابل میں اسکول کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد68ہوگئی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔ اسکول پر کار بم دھماکے سمیت 2 راکٹ بھی فائر کیے گئے تھے۔

جب سے امریکہ نے افغانستان سے فوجیں نکالنے کا اعلان کیا ہے اس وقت سے ملک میں تشدد اور حملوں کی ایک نئی لہر آئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان اورافغان حکومت نے عیدالفطرپر3روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں