بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگنا نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی تھی جس پر ایک سماجی کارکن راجو دتہ کی جانب سے درخواست جمع کروائی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کنگنا رناوٹ نے مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ کی ساکھ خراب کی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔
بھارتیوں سے اظہارِ ہمدردی، کنگنا رناوت پاکستانیوں کی شکرگزار
انھوں نے استدعا کی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال کو ہوا دینے کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
مذکورہ درخواست پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔