زمبابوےکی ٹیم پہلی اننگزمیں132رنز پر آل آؤٹ


زمبابوے کی ٹیم  پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 132رنزپرآل آؤٹ ہو گئی ہے۔

پاکستان کو زمبابوے پر378 رنزکی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ زمبابوے کی جانب سے صرف پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے جبکہ کوئی بھی  بلے باز نصف سنچری نہیں بنا سکا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بالرحسن علی نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے27 رنز دے کر5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تابش خان نے ایک، شاہین آفریدی ایک اور ساجد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے  510 بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔  ہرارے کے میدان میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے تیز و جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 97 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور عابد علی نے شاندار ڈبل سنچری بنائی۔

قومی ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے ہرایا تھا۔ اس سے پہلے قومی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں