غزہ: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کے حملے میں 170 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔
قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی۔
بعد ازاں قابض اسرائیلی فوج بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئی اور نمازیوں کو عبادات سے روکا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں 170 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں کشیدگی ایک ہفتے سے جاری ہے۔