ماہرہ خان کی بالی ووڈ کے بعد بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری


پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کے بعد اب بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں انٹری کرنے کو تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہم انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامے ہم  سفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والی سپر اسٹار ماہرہ خان بھارتی چینل زی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز میں نظر آئیں گی۔

مائرہ خان کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز ہو گئے

رپورٹس کے مطابق مائرہ خان زی ٹی وی کے نئے ڈرامے ‘یار جولا ہے’ میں نظر آئیں گی جو 12 قسطوں پر مشتمل ہے۔ پہلی قسط میں  ماہرہ خان پاکستانی شاعر احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی گڑیا پڑھیں گی۔

یار جولا ہے میں پاکستان اور بھارت کے معروف شاعروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان میں گلزار، سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، منشی پریم چند وغیرہ شامل ہیں۔

ماہرہ نے بتا دیا کہ محبت کیسی ہونی چاہیے

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں آخری مرتبہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں تھیں جس میں ان کی ادکاری کے جوہر اور حسین اداوں کو بہت پسند کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں