تین بار بنگال کی وزیر اعلیٰ بننے والی اور بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مغربی بنگال میں شکست دینے والی ممتا بینر جی نے سیاسی لیڈران کے لیے سادگی کی مثال قائم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ افغانستان: سادگی و کفایت شعاری کاعملی مظاہرہ
ممتا بینر جی سیاست کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے علاوہ پینٹر، میوزک کمپوزر اور کئی کتابوں کی مصنف بھی ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ممتا بینر جی نے بتایا کہ آج تک انہوں نے حکومت سے اپنی پنشن لی اور نہ ہی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے تنخواہ لی۔
ممتا بینر جی کا انٹرویو کے دوران یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اکانومی کلاس میں سفر کیا ہے اور گیسٹ ہاؤس میں بھی اپنے خرچے پر ہی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی انتخابات: 3 ریاستوں میں مودی کو شکست، مغربی بنگال ممتا بنرجی کے نام
انہوں نے بتایا کہ وہ چائے تک اپنے پیسوں سے پیتی ہیں اور یہ سب خرچے وہ کتابوں اور میوزک سے آنے والی رائیلٹی سے پورے کرتی ہیں۔