چینی خلائی راکٹ بےقابو، زمین پر کہیں بھی گر سکتا ہے


امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگون) نے کہا ہے کہ بیجنگ کے خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ 5بی راکٹ سے الگ ہوکرمدار سے باہر نکل چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کی باڈی ہفتہ یا اتوار کو زمین پر گر سکتی ہے۔ بے قابو چینی راکٹ کہاں گرے گا ،پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے میں کہا توقع ہے راکٹ سمندر یا اس قسم کی جگہ گرے گا۔ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔لائیڈآسٹن نے کہا کہ چین کے بےقابو راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع لائڈ آسٹن نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ پینٹاگون چین کے بے قابو راکٹ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

راکٹ کا وزن21 ٹن(21ہزار کلوگرام) ہے۔ چین نے گزشتہ ماہ خلا میں اپنا علیحدہ خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا کریوماڈیول خلا کی طرف روانہ کیا تھا۔

راکٹ جب واپس زمین کی طرف آ رہا تھا تو بے قابو ہوگیا۔ امریکی ماہرین کے مطابق100فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا راکٹ مدار سے زمین کی طرف 27 ہزار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ راکٹ 10 مئی کو گرے گا، اس پیشنگوئی میں غلطی کی گنجائش دو دن ہے، یعنی یہ مقررہ وقت سے دو دن بعد یا پہلے بھی گر سکتا ہے اور سائنسدانوں کو اس کے گرنے سے ایک گھنٹہ پہلے تک یہ معلوم نہیں ہو گا کہ یہ عین کس جگہ گرے گا۔

اس وقت سائنسدان اس کے گرنے کی رفتار پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انھیں توقع ہے کہ یہ زمین کے ماحول میں جلد داخل ہو جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں