پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
کھلاڑیوں میں عابد علی، محمد رضوان، اظہرعلی، عمران بٹ، بابراعظم اور نعمان علی شامل ہیں۔ حسن علی، ساجد خان، تابش خان، شاہین آفریدی، حارث، فواد عالم اور فہیم اشرف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ امام الحق، شان مسعود، عابد علی، عمران بٹ کھیلے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رینکنگ پر نہیں کارکردگی پر توجہ ہے۔ پرفارمنس بہتر ہو گی تو رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔
پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 7 مئی سے شروع ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 12:30 بجے شروع ہو گا۔
قومی ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے ہرایا تھا۔
اس سے پہلے قومی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔