لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کی خادم جماعت کے طور پر کام کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے کر رہی ہے جبکہ ہم نے قانون کی حکمرانی کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عوام کی خادم جماعت کے طور پر کام کر رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں عوامی ایجنڈے کو اہمیت دی جا رہی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی نے 75 بل پاس کیے ہیں اور اپوزیشن کے ہوتے ہوئے مختلف قوانین میں ترمیم کی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشکلات کے باوجود اصلاحات اور قانون سازی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ کورونا خطرات کے باوجود خوشاب ضمنی انتخاب جاری ہے اور امید ہے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دے گا۔