خوشاب: حلقہ پی پی84میں پولنگ جاری

فوٹو: فائل


خوشاب(حسین وقاص): پنجاب کے ضلع خوشاب کے حلقہ  پی پی 84میں ضمنی انتخاب  کی پولنگ جاری ہے۔پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ  ووٹرز کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

پی پی84 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور14کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک وارث کلو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد2لاکھ92 ہزار687ہے۔

حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ نون لیگ کی جانب سے ملک وارث کلو مرحوم کے بیٹے ملک معظم کلو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سردار حسین علی خان بلوچ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ جبکہ غلام حبیب احمد پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔

خوشاب کا یہ حلقہ انتہائی پسماندہ ہے۔ رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔۔ صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس دفعہ ووٹ اس کو دیں گے جو علاقے میں ترقیاتی کام کروائے گا۔

حلقہ پی پی84 میں گزشتہ15 برسوں سے نون لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہوتی آرہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ روایت قائم رہتی ہے یا پھر تحریک انصاف اپ  سیٹ کرنے جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں