پنجاب کے علاوہ کہیں بھی ہوم ویکسینیشن نہیں ہو رہی، وزیر صحت پنجاب


لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے علاوہ کہیں بھی ہوم ویکسینیشن نہیں ہو رہی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے30 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہے جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رمضان بازار سمیت مارکیٹس صبح 9سے شام 6 بجے تک کھلے ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد سے لاہور میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن میں پنجاب سب سے آگے ہے جبکہ پنجاب کی جانب سے ویکسین خریدنے کے لیے بولی کا عمل 11 مئی تک مکمل ہو گا۔ کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب سخت برہم

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ برازیلین اور افریقین قسم کے صرف 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ برطانوی وائرس کی شرح 90 فیصد ہے۔ چینی ویکسین دنیا کے مختلف ممالک نے تجویز کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ کہیں بھی ہوم ویکسینیشن نہیں ہو رہی۔ 50 سال سے زائد عمر افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے اور 40 سال سے زائد عمر افراد کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں