بھارتی پولیس نے سلنڈر چھین لیا، ماں چل بسی

بھارتی پولیس نے سلنڈر چھین لیا، ماں چل بسی

آگرہ: بھارتی پولیس نے نوجوان سے سلنڈر چھین لیا جس کے باعث کورونا میں مبتلا اس کی والدہ چل بسی۔

بھارت میں ان دنوں کورونا نے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر رکھی ہے اور آئے روز انسانیت سوز واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ لوگ بے بسی کے عالم میں اپنے پیاروں کو اپنے سامنے دم توڑتا دیکھ رہے ہیں۔

شمالی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین لیا۔ جو وہ اپنی والدہ کے لیے لے کر آیا تھا۔ جس کے بعد اس کی والدہ کورونا سے چل بسیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین کر لے جارہے ہیں جبکہ نوجوان دہائی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ سلنڈر نہیں لے جاؤ میری ماں مر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا متاثرہ خاتون بستر نہ ملنے پر اسپتال کے باہر دم توڑ گئی

ویڈیو میں نوجوان جو کہ پی پی ای سوٹ پہنے ہوئے ہے پولیس اہلکاروں سے التجا کرتا رہا کہ یہ اسے لے جانے دیں کیونکہ اس کی ماں قریب المرگ ہے لیکن بے رحم پولیس اہلکاروں نے سلنڈر چھین لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے 2 گھنٹے بعد اس نوجوان کی ماں چل بسی۔


متعلقہ خبریں