پاکستان: کورونا سے مزید 131 افراد جاں بحق، 5112 متاثر

فائل فوٹو


ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے 131 افراد جاں بحق جب کہ 5 ہزار 112 متاثر ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی ہے۔

جب کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران49 ہزار99 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی ہے۔


متعلقہ خبریں