اپنی کارکردگی سے پاکستانیوں کا ‘جان من’ بننے کی خواہش ہے، جان من مالان


جنوبی افریقا کے اوپنر بلے باز جان مالان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ اپنی کارکردگی سے پاکستانیوں کا جان من بن جاؤں۔

پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے بلے باز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جان من کا اردو مطلب معلوم کر لیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی سے پاکستانیوں کا جان من بن جاؤں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’یونائیٹڈ وی وِن‘ کا بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد پی سی بی نے ایونٹ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا تھا۔

پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں