وزیر اعظم اور بل گیٹس کے درمیان تعاون جاری رکھنے پر اتفاق


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان کورونا سے بچاوَ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ کورونا اور پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم  نے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں اور بلین ٹری سونامی منصوبے سے بل گیٹس کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے جبکہ کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے لیے پر عزم ہیں اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاؤن کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فریال تالپور نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کو سماعت سے روک دیا گیا

وزیر اعظم اور بل گیٹس کے درمیان مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کی تعریف کی۔

بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے۔


متعلقہ خبریں