ملک بھر میں عید تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رکھنے کا فیصلہ



عید کی چھٹیوں پر کراچی، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہی گی۔

این سی اوسی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 8سے 16 مئی تک بند رہے گی۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عیدکی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات،پبلک پارکس، ہوٹلز،شاپنگ مالزبند رہیںگے،صرف گلگت بلتستان کے شہریوں کو اپنےعلاقوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔

شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانےوالےراستے بند رہیں گے، عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں