امریکہ: اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنیکی ہدایت کردی

America

اسلام آباد: امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفرنہ کرنے کی واضح طور پر ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ ہدایت کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں ہونے والے اضافے کے نتاظر میں جاری کی گئی ہے۔

امریکہ: شہریوں کو 80 فیصد ممالک کے سفر سے پرہیز کی تنبیہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پرجاری ایڈوائزری کے مطابق امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں کرونا کیسز کے ہائی لیول کی وجہ سے لیول 4 ایڈوائزری جاری کردی اور Do-Not-Travel کی سخت ہدایت دے دی ہے۔

کورونا کے وار: امیر بھارتیوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا

سفارتخانے کے مطابق امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے پاکستان کے لیے لیول فور ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کا لیول بہت ہی زیادہ ہے۔

اسلام آباد:سب سے بڑا اسپتال پمز کورونا مریضوں سے بھر گیا

کینیڈا نے اس سے قبل بھارت اور پاکستان سے پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کی تھی۔


متعلقہ خبریں