ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مہنگائی: ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 17.68 فیصدر ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی کمی بھی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی اور 26 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مہنگائی کی شرح 17.21 فیصد ریکارڈ: 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مٹن کی فی کلو قیمت 1045 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بیف 4 روپے فی کلو اور آلو 89 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں تازہ دودھ، چاول اورخشک دودھ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 16 روپے سستے ہو ئے ہیں جب کہ فی درجن انڈے کی قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی آئی ہے۔

مہنگائی سے پریشان خاتون نے وزیر اعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگ لی

وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ مرغی کا گوشت، ایل پی جی ، دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔


متعلقہ خبریں