کورونا کے سبب سخت پابندیاں؟ فیصلہ آج

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

کورونا کی موجود ہ صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں سخت پابندیوں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے پابندیاں سخت کرنےکی تجاویزصوبوں کو ارسال کر دی ہیں اور رائےبھی طلب کی ہے۔وفاقی حکومت نے2مراحل میں پابندیاں سخت کرنےکی تجویز دی ہے۔

پہلےمرحلےمیں کورونا پھیلاؤ نہ رکنے پرلاک ڈاؤن کے نفاذ کی تجویز ہے۔ وفاق کی طرف سے صوبوں کو شام 6 تا سحری کاروبار بند کرنےکی تجویز دی ہے۔

شام کے اوقات میں پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنےکی تجویز ہے۔ ہفتہ، اتوارکاروباری سرگرمیاں مکمل بندکرنے اور کورونا ویکسی نیشن سینٹرزکھلےرکھنےکی تجویز ہے۔

دفاترمیں50 فیصد عملےکی حاضری کے فیصلے پرعملدرآمد، مثبت کیسزکی شرح 13 فیص دسےزائد پرمکمل لاک ڈاؤن کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں ہائی رسک شہروں میں 7تا10روزلاک ڈاؤن کی تجویز ہے۔ وفاقی حکومت کی دفتری اوقات کار 9 سے دوپہر2 بجےکرنےکی تجویز ہے۔ وفاقی حکومت نے جم اور ورزش سینٹرز مکمل بند کرنے کا کہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں