پھلوں اور فصلوں کی نئی اقسام اور بیج متعارف کرائے جائیں گے، وزیراعظم

پھلوں اور فصلوں کی نئی اقسام اور بیج متعارف کرائے جائیں گے، وزیراعظم

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پھلوں اور فصلوں کی نئی اقسام اور بیج متعارف کرائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں زیتون اور زعفران کی کاشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نئی زرعی پالیسی کے تحت خیبر پختونخوا کے کسانوں کو ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ زیتون کی کاشت سے زیتون کی درآمد کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ زیتون کی ملکی کھپت کو پورا کرنے کے بعد زیتون کو برآمد بھی کیا سکے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو زعفران کی کاشت کے حوالے سے جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ زعفران کی کاشت سے مقامی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔اجلاس میں وزیراعظم کو فروٹ فار آل منصوبے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلی ٰ محمود خان نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم ضد چھوڑیں، عوام پر رحم کھا کر مستعفی ہوں: بلاول

اس سے قبل نوشہرہ میں جلوزئی میں ہاؤسنگ اسکیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چینی مافیا کے خلاف کچھ کریں تو بھی کہتے ہیں کہ ہم خاص لوگ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ کمزور طبقہ کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا، جلوزئی میں منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتا ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا اور بنانا ری پبلک میں طاقتور کیلئے الگ قانون ہوتا ہے لیکن پاکستان میں لوگوں کو قانون کی بالادستی کی سمجھ نہیں آ رہی اور طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں تو کبھی شوگر مافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتی ہے۔ ٹیکس نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ شوگرمافیا کے خلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں ،شوگرمافیا مہنگی چینی بیچ کر منافع کما رہی ہے


متعلقہ خبریں