افغان امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی

افغان امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی

فوٹو: فائل


استنبول: ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیرخارجہ میلود چاوش نے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے اور یہ رمضان کے مقدس مہینے کے بعد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو کانفرنس میں شریک کرانے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ طالبان کے بغیر کانفرنس کا مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ کانفرنس کو طالبان کی شرکت یقینی نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل افغان حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ افغان امن کانفرنس مقررہ تاریخ پر نہیں ہو رہی کیونکہ طالبان نے شرکت سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: کابل میں زور دار دھماکہ

یہ کانفرنس 24 اپریل کو واشنگٹن کے اعلان کی روشنی میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین ایک معاہدے کو تیزی سے ماننے کے لیے طے ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں