پاکستان میں کورونا کے5ہزار499 نئے کیسز رپورٹ،مزید148 اموات

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید148اموات اور5ہزار499نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار600تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72ہزار381ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد83 ہزار162ہے اور6لاکھ 72ہزار619افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار664افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار559، خیبر پختونخوا 2 ہزار953، اسلام آباد 649، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 225 اور آزاد کشمیر میں 446 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا، کاروباری اوقات میں تبدیلی، نئی شرائط لاگو

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 70ہزار984، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 8ہزار462، پنجاب2لاکھ 76 ہزار 535، سندھ 2 لاکھ 74 ہزار196، بلوچستان21 ہزار127، آزاد کشمیر 15 ہزار873اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے 10مقامات پر 27 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں