عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 149 اموات اور6ہزار127نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار243 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد80 ہزار590ہے اور6لاکھ 59ہزار483افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار430افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار551، خیبر پختونخوا 2 ہزار867، اسلام آباد 636، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 433 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا، کاروباری اوقات میں تبدیلی، نئی شرائط لاگو
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 69 ہزار556، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 5ہزار438، پنجاب 2 لاکھ 67 ہزار 572، سندھ 2 لاکھ 72 ہزار179، بلوچستان20 ہزار822، آزاد کشمیر 15 ہزار524 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 176 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔
لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے 10مقامات پر 27 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔