عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید118اموات اور5ہزار395نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار872 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 39ہزار818ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 77ہزار294ہے اور 6 لاکھ46 ہزار652افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 209افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 533، خیبر پختونخوا 2 ہزار761، اسلام آباد 625، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 221 اور آزاد کشمیر میں 420 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی کورونا ویکسین کی افادیت کم ہونے کا انکشاف
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار66، خیبر پختونخوا1 لاکھ2ہزار290، پنجاب 2 لاکھ58 ہزار441، سندھ 2 لاکھ 70 ہزار310، بلوچستان 20 ہزار580، آزاد کشمیر 14 ہزار978اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 153 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔
لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی پابندیوں میں 13اپریل تک توسیع
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔