بابر اعظم کی طوفانی سنچری، شعیب اختر کو بھرپور جواب


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جہاں جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کئے وہی انہوں نے بلے کے زور سے تنقید کرنے والوں کو بھی چپ کرا دیا۔

سنچورین کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں بابراعظم نے ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں 49 گیندوں پر 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 122 رنز کی شاندار اور تاریخی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ  محمد رضوان کے ساتھ کمال بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے پہلی وکٹ کے لیے ریکارڈ 197 رنز کی شراکت داری بھی قائم کی اور ٹیم کو میچ میں کامیابی دلوائی۔

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

یاد رہے کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلو اننگز کھیلنے پر بابراعظم کو ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر و راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک پروگرام میں بابراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 50 گیندوں پر ففٹی بنانا کونسا کھیل ہے ، یہی پچاس گیندیں اگر کوئلی اور گیل کو ملتی وہ پتا نہیں کیا کرتے۔


متعلقہ خبریں