احتجاج اور دھرنے کے دوران 2ہزار 135 افراد گرفتار ہوئے، وزارت داخلہ

احتجاج اور دھرنے کے دوران 2ہزار 135 افراد گرفتار ہوئے، وزارت داخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاج اور دھرنوں سے متعلق اپنی  رپورٹ جاری کردی ہے۔

حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے نقص امن میں خلل ڈالنے پر کتنے افراد کو کہاں سے حراست میں لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک سے دو ہزار 135 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گرفتاریاں صوبہ پنجاب سے کی گئی ہیں جن کی تعداد 1669  ہے جب کہ سندھ سے 228 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

سندھ: احتجاج میں ملوث رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات

وفاقی وزارت داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے 193 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 45 افراد گرفتار کیےگئے جب کہ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

احتجاجی دھرنوں اور ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

’حکومتی لوگوں نے تحریک لبیک کو بریلوی مارچ اسلام آباد لانےکا مشورہ دیا‘

حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ صوبہ پنجاب کی حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔


متعلقہ خبریں