کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔
معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ وعوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے اس لیے مجھے کسی سے جان کا خطرہ نہیں ہے۔ شیخ رشید مجھ سے کہتے ہیں کہ وہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں اور انہوں نے میری حفاظت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نے شادی بھی نہیں کی۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے ہرگز نہیں ڈرتی تاہم جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہو گا تاہم ابھی میرا شادی کا کوءی ارادہ نہیں ہے جبکہ اب میری شادی کی عمر بھی گزر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: کابینہ میں توسیع، عاطف خان اور شکیل خان کی واپسی
انہوں نے کہا کہ میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں اور وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے۔ میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ بُرا روئیہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں ان کے حملوں سے نہیں ڈرتی کیوں کہ مجھے ڈر صرف اللہ پاک سے ہے۔