ڈسکہ الیکشن، اراکین اسمبلی کے حلقے میں داخلہ روکنے کی ہدایات

پی پی 38 سیالکوٹ، ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے 75  نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکو خط میں ہدایات جاری کی ہے کہ حلقے میں ایم این ایز ،ایم پی ایز کو داخل ہونے سے روکا جائے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ علی زاہد، ارمغان سبحانی، ذیشان رفیق،حلقے کے دورے کا ارادہ رکھتےہیں، نوید اشرف باریار، راناستار حلقے کے دورے کا ارادہ رکھتےہیں۔

بلال فاروق تارڑ، ملک صہیب احمد، بلال اکبر بھی حلقے کا دورہ کرنا چاہتے ہیں ، ایم این ایز، ایم پی ایز کوحلقے کی حدود سے باہر رکھاجائے۔

ڈسکہ الیکشن: اسلحہ کی نمائش پر 9 افراد گرفتار

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کےمطابق کوئی ممبراسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا۔

مختلف علاقوں میں مساجد سےاعلانات کیے جارہے ہیں جن میں لوگوں کوگھروں سےنکلنےاور ووٹ ڈالنے کیلئے کہا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں