جھیل کے پانی میں پراسرار دائرے کی حرکت


لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ میں واقع جھیل کے پانی میں پراسرار دائرے کی حرکت نے سب کو پریشان کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں واقع جھیل کے کنارے پر کھڑے شکاری نے رات کو پانی میں چلتا ہوا پُراسرار دائرہ دیکھا۔

ماہی گیر کا کہنا تھا کہ یہ دائرہ  پانی میں کافی دور سے آہستہ آہستہ  چلتا ہوا آ رہا تھا۔ جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور تھوڑی دیر بعد اس پُراسرار دائرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پُراسرار دائرہ کنارے پر لگے پودوں کے پیچھے سے نمودار ہوا جو پانی میں مخصوص راستے پر چلتا ہوا دوسری طرف گیا، ایک موقع پر تیز روشنی بھی ہوئی جس کی وجہ سے منظر ایک سیکنڈ کے لیے روشن ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہی گیر منوسٹر جھیل میں ایک افسانوی آبی جانور کی تلاش میں اکثر رات کو مچھلیوں کا شکار کرنے جاتے ہیں کیونکہ اُن کا یہ ماننا ہے کہ ’لوچ نیس‘ رات کے وقت سطح آب پر آتا ہے۔


متعلقہ خبریں