کراچی کے قبرستان میں آسمان سے گرے دھاتی ٹکڑے ؟


کراچی: کراچی کے میوہ قبرستان میں مبینہ طور پر فضا سے گرنے والے لوہے کے ٹکڑوں سے قبروں کو نقصان پہنچا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق گورکن کا کہنا ہے کہ میوہ شاہ قبرستان میں آسمان سے لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑے گرے جس سے متعدد قبروں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق لوہے کے کچھ ٹکڑے شیرشاہ کے گوداموں کے طرف بھی ملنے کی اطلاعات ہیں۔ لوہے کے ٹکڑے مشینری کا حصہ معلوم ہوتے ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبرستان میں گرنے والی آہنی اشیاء کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فضا سے گرنے والی آہنی اشیاء کسی ہیوی مشینری کے پرزے معلوم ہوتے ہیں اور اگر یہ اشیاء آبادی پر گرتیں تو جانی نقصان ہو سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرستان کے نوجوان نے بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ واقعہ کوئی فضا سے چیز کرنے کا نہیں ہے۔ گزشتہ روز ہارون آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹا تھا جس کے حصے مختلف مقامات پر گرے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بوائلر پھٹنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔ بوائلر کی کمپنی میں تنصیب کی جا رہی تھی تاہم واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں