پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

nayyar-bukhari

نیئرحسین سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز تعینات


پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کے تحفظات ہیں تو سربراہی اجلاس بلایا جائے جہاں وہ سب کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں۔

دوسری جانب ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کی تمام پارٹیوں سے گزارش کروں گا کہ اپنے الفاظ کو مناسب رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اگر ان کے لہجے میں جواب دیا جاتا تو تماشا بن جاتا۔

پی ڈی ایم کے مقاصد سے بے وفائی کرنے والے کو بھاری قیمت دینا ہو گی

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آصف زرداری سے پہلے نوازشریف نے تقریر کی تھی،جہاں انہوں نے کہا تھا ہم فیصلہ کرنے آئیں ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے کہا تھا میاں صاحب واپس آئیں مل کر جیل چلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں کہا کہ مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کےساتھ مک مکا کیا ہے، ن لیگ نے آصف زرداری کی زبان کاٹنے والے رانا مقبول کو سینیٹر بنایا۔

پیپلز پارٹی نے چھوٹے عہدے کیلئے ڈیل کی، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کمیٹی صرف ڈپٹی چیئرمین کے لیے بنی تھی۔

چودھری منظور نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کی ضمانت ہوئی تو ہم نے تو نہیں کہا کہ ڈیل ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو چاہیے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر بات کرے، پی ڈی ایم میں کچھ پارٹیاں مل کر کھیل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم بنانے کیلئے بہت محنت کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں