سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Sachin tendulkar

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا


بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا کہ تمام تر احتیاط کے باوجود میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے میں کورونا کی علامات زیادہ نہیں ہیں۔ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ان کی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی گولی و کیپسول کی شکل میں تیاری

لٹل ماسٹر نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میں تمام ہیلتھ پروفیشنلز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو نا صرف بھارت بلکہ بیرون ملک میں ہم سب کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ سب اپنا بہت خیال رکھیں۔


متعلقہ خبریں