اذان دینے پر موذن قتل


یمن کے دارالحکومت قائرہ میں ایک شخص نے 80 سالہ موذن کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تیس سالہ شخص نے موذن پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فجر کی اذان دینے کے لیے مسجد روانہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق چھریوں کے وار کرنے کے بعد اس شخص نے موذن کا سر بھاری پتھر سے کچل ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں قاتل نے خود کو گھر میں بند کر دیا اور پولیس کو گرفتاری دینے سے انکار کرتا رہا،جس کے بعد پولیس نے اس کے گھر میں گھس کر اسے گرفتار کیا۔

برطانوی پولیس افسر پر خاتون کے قتل کا الزام، ہزاروں افراد کا احتجاج

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتاری کے دوران قاتل نے پولیس پر بھی حملہ کر دیا تھا تاہم ایک اہلکار نے اس کے پاوں پر گولی مار کر اسے حراست میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ قاتل کو گرفتار کر کے فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں قاتل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ موذن کی اونچی اذان سے تنگ تھا کیونکہ اس سے اس کی نیند میں خلل آتا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں