پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا امکان پیدا ہو گیا ہے لیکن اس ضمن میں تاحال باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ: قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں7 اضافی کھلاڑی طلب

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے اشارے ملے ہیں اور روایتی حریفوں کو اس ضمن میں تیار رہنے کے لیے بھی اندرون خانہ کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز ہو سکتی ہے۔ ذرائع کےمطابق دونوں ممالک کے درمیان قربتیں بڑھنے کے بعد اس کے واضح اشارے ملے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ہم بھارتی بورڈ سے اس بارے میں بات چیت میں شریک ہیں۔

پاک بھارت آبی تنازعات: 2 سال بعد آج مذاکرات ہوں گے

پاکستان اور بھارت کے درمیان ماضی میں بی جے پی کے دور حکومت میں کرکٹ سیریز ہو ئی تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کے امن روڈ میپ میں کرکٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 13-2012 کے آخر میں دو طرفہ سیریز بھارت میں ہوئی تھی۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز ہوئی تو بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاک بھارت جنگ بندی پر اقوام متحدہ اور امریکہ کا خیرمقدم 

دلچسپ امر ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ میں بھی اسی حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلسہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں